حیدرآباد،6مارچ(اعتمادنیوز)چلکل گوڑہ پولیس حدود میں جمعرات کے روز ایک 42سالہ بزنسمین نے خودکو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق نعش کی شناخت ایس جی ڈی راج ،ولدگوند شیٹی
چلکل گوڑہ کی حیثیت سے کی گئی۔جمعرات کے ابتدائی اوقات میں راج نے یہ انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے خودکشی کرلی۔چلکل گوڑہ پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کو گاندھی ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیح دیا بعدازاں نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔